فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں ونود دُوا کے خلاف معاملہ درج

اب لوگ سوال کرنے لگے ہیں کہ کیا برسر اقتدار جماعت صرف اپنی تعریف سننا چاہتی ہے اور اس کو تنقید برداشت نہیں ہے؟

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے فیک نیوز نشر کرنے کے الزام میں سینئر صحافی ونود دوا کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں ونود دُوا کے خلاف معاملہ درج

مسٹر دوا نے فیس بک پر جمعہ کی رات اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے میرے خلاف دہلی پولیس کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔


دہلی بی جے پی کے ترجمان نوین کمار کی جانب سے مسٹر دوا کے خلاف شکایت کے بعد کرائم برانچ نے معاملہ درج کیا ہے۔ مسٹر کمار نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو جاری کرکے کہا ہےکہ صحافت کے نام پر جس طرح کا زہر دیا جارہا ہے وہ سب سے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر دوا سینئر صحافی ہیں لیکن نہ جانے ان کے دماغ میں کیا مایوسی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی مخالفت کرتے کرتے ملک کی مخالفت کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کے نام پر جس طرح کا زہر پھیلایا جارہا ہے اس سے دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہور ہی ہے۔ ابھی تک دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے لیکن ان کے خلاف دفعات مزید سخت ہونی چاہئیں اور ان کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔


واضح رہے یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے جب کسی صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہو ۔ اس سے پہلے کئی مرتبہ بر سر اقتدار جماعت کی جانب سے ایف آئی آر درج ہوئی ہیں۔ونود دعا کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ وہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن ان کی صحافتی صلاحیتوں کے سب قائل ہیں۔ اب لوگ سوال کرنے لگے ہیں کہ کیا برسر اقتدار جماعت صرف اپنی تعریف سننا چاہتی ہے اور اس کو تنقید برداشت نہیں ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔