رام نومی پر مسلح ریلی نکالنے پر بی جے پی لیڈر لاکٹ چٹرجی کے خلاف ایف آئی آر درج

ریلی میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ہونے پر مغربی بنگال چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے ضلع انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کلکتہ: مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے رام پور ہاٹ میں رام نومی کے جلوس میں ہتھیاروں کی نمائش کرنے پر بی جے پی خواتین سیل کی ریاستی صدر و سابق اداکارہ لاکٹ چٹرجی کے خلاف پولس نے آرمڈ ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے ۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر بنگال پولس نے رام نومی کے جلوس میں ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی عاید کردی تھی مگر اس کے باوجود رام نومی کی ریلی میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ہونے پر مغربی بنگال چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے ضلع انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رام نومی: بجرنگ دل کا ہتھیاروں کے ساتھ ننگا ناچ

خیال رہے کہ رام نومی کے موقع پر ریاست کے مختلف مقامات پر جھڑپ اور آتشزنی کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔پرولیا میں بجرنگ دل کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور وہاں ایک شخص کی موت ہوئی۔جب کہ شمالی 24پرگنہ کے کانکی ناڑہ میں بھی ہنگامہ آرائی اور ایک نوجوان کے مرنے کی خبر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Mar 2018, 6:25 PM