رائے بریلی: ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی کے معاملے میں ایف آئی آر درج

رام نریش کے مطابق ہرچند پور کے ایم ایل اے راہل راجپوت، اس کے بھائی روہت راجپوت اور راہل کے بہنوئی کرشنا کمار لودھی نے نوکری کے نام پر اس کے بھائی کو دھوکہ دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اتر پردیش میں رائے بریلی کے کھیرو علاقے میں ہرچند پور سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے کے خلاف فرضی ملازمت کے نام پر 9 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اتوار کو پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم رام نریش ولد پرساد نے کھیرو تھانے میں سماج وادی پارٹی کے ہرچند پور کے ایم ایل اے راہل راجپوت عرف راہل لودھی ولد شیو گنیش راجپوت عرف شیو گنیش لودھی کے خلاف نوکری کے نام پر 9 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔


رام نریش کے مطابق ہرچند پور کے ایم ایل اے راہل راجپوت، اس کے بھائی روہت راجپوت اور راہل کے بہنوئی کرشنا کمار لودھی نے نوکری کے نام پر اس کے بھائی کو دھوکہ دیا ہے۔

ایف آئی آر میں واضح طور پر الزام لگایا گیا ہے کہ ایس پی ایم ایل اے نے ان سے 9 لاکھ روپے لیے اور انہیں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کا فرضی جوائننگ لیٹر دیا گیا۔ لکھنؤ کے تالکٹورہ میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام میں، کبھی بارہ بنکی کے گودام میں، کبھی سروجنی نگر میں واقع گوداموں میں وہ انہیں بٹھا دیتے تھے اور یقین دلاتے تھے کہ انہیں جلد ہی رائے بریلی ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔


جب ملزم کو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ فراڈ ہوا ہے تو اسے جعلی چیک دیا گیا جو بعد میں باؤنس ہوگیا۔ اس کے بعد اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے ہفتہ کی دیر رات تقریباً 11 بجے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس تعزیرات ہند کی دفعہ 420، 467،468، 471، 506 کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔