بالی ووڈ آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی خودکشی معاملے میں ایف آئی آر درج، قرض دینے والی کمپنی سمیت 5 پر کیس

ای سی ایل فائنانس کمپنی/ایڈلوائز گروپ کے عہدیدار سمیت دیگر 5 لوگوں کے خلاف سیکشن 306 اور آئی پی سی 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نتن دیسائی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

نتن دیسائی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے مشہور آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کی موت ایک معمہ بنتا جا رہا ہے۔ شروع میں یہ ایسا محسوس ہوا کہ آرٹ ڈائریکٹر نے خود کشی کر لی ہے، لیکن اب دھیرے دھیرے تحقیقات میں نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق نتن دیسائی خودکشی معاملہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اس سے قبل رائے گڑھ کی کھالاپور پولیس نے اے ڈی آر درج کی تھی۔ اب نتن دیسائی کی شریک حیات نیہا نتن دیسائی نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ای سی ایل فائنانس کمپنی/ایڈلوائز گروپ کے عہدیدار سمیت دیگر 5 لوگوں کے خلاف سیکشن 306 اور آئی پی سی 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ نتن دیسائی معاملے میں پولیس آڈیو ریکارڈنگز کی بنیاد پر اپنی جانچ کو آگے بڑھا رہی ہے۔


واضح رہے کہ نتن دیسائی کافی مدت سے فلم انڈسٹری سے جڑے ہوئے تھے اور وہ کئی کامیاب فلموں کا حصہ رہے۔ بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کے ساتھ بھی ان کی قربت تھی۔ نتن نے صرف فلموں میں آرٹ ڈائریکشن ہی نہیں کیا بلکہ وہ اداکاری اور ہدایت کاری کے شعبہ میں بھی ہاتھ آزما چکے تھے۔ گزشتہ کچھ سالوں سے وہ اپنی مالی حالت کے سبب پریشان چل رہے تھے۔ نتن کے مجموعی طور پر 11 آڈیوز ملے ہیں جن میں انھوں نے سلسلہ وار طریقے سے اپنی زندگی کے بارے میں بتایا ہے۔ اس دوران انھوں نے مذکورہ بالا فائنانس کمپنی کا بھی ذکر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔