مولانا توقیر رضا کے خلاف ایف آئی آر درج، مودی-شاہ کو ’دہشت گرد‘ کہنے کا الزام

الزام ہے کہ سی اے اے کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا توقیر رضا نے مودی، شاہ اور یوگی کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے پولس نے مقدمہ درج کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سنبھل: وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض بیان دینے کے الزام میں اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضا کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولس یمنا پرساد نے پیر کے روز بتایا کہ مولانا توقیر رضا نے 16 فروری کو سنبھل میں شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مودی، شاہ اور یوگی کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے نخاسا تھانے کے داروغہ رام بھول کی شکایت پر پولس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا توقیر رضا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے پی ایم نریندر مودی اوروزیر داخلہ امت شاہ کو دہشت گرد کہا تھا جب کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے ’ڈھونگی‘ جیسے لفظوں کا استعمال کیا تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں نخاسا تھانے میں دفعات 504،505 اور 435 اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔