بہار میں 47 لاکھ ووٹروں کے نام کٹے، اب بہار میں کل سات کروڑ 42 لاکھ ووٹرس ہیں

بہار میں یہ پہلا موقع تھا کہ ووٹر لسٹ کو اسپیشل انٹینسیو ریویژن یعنی ایس آئی آرکے ذریعہ جامع طور پر اپ ڈیٹ کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں ۔ بہار میں  حتمی ووٹر لسٹ جاری ہوگئی  ہے۔نئی ووٹر لسٹ کے مطابق  بہار میں کل 74.2 ملین ووٹر ہیں یعنی سات کروڑ 42 لاکھ کل ووٹر ہیں۔ پچھلے سال کی فہرست کے مطابق، یعنی یکم جون 2025، یہ تعداد 78.9 ملین تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 1 اگست 2025 کو جاری ہونے والی ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے مقابلے کل 4.7 ملین ووٹرز یعنی 47 لاکھ ووٹرس کو  کو فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے مقابلے نااہلی کی وجہ سے حتمی ووٹر لسٹ سے 366,000 نام نکالے گئے، جب کہ 21.53 لاکھ نئے ووٹرز جو ڈرافٹ رول میں شامل نہیں تھے، نے فارم 6 بھر کر اپنے نام شامل کیے ہیں۔


الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کوئی اہل شخص اب بھی اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنا چاہتا ہے تو وہ فارم 6 بھر  کرکے درخواست دے سکتا ہے، بشرطیکہ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ سے دس دن پہلے درخواست جمع کرائی گئی ہو۔ اگر کوئی شخص حتمی ووٹر لسٹ میں اپنے نام کے بارے میں ERO کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہے، تو وہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 24 کے تحت ضلع مجسٹریٹ کے سامنے پہلی اور سی ای او کے سامنے دوسری اپیل دائر کر سکتا ہے۔

بہار میں یہ پہلا موقع تھا کہ ووٹر لسٹ کو اسپیشل انٹینسیو ریویژن یعنی ایس آئی آرکے ذریعہ جامع طور پر اپ ڈیٹ کیا گیا۔ کمیشن کےایک اہلکار  نے بتایا کہ اس مشق میں 38 اضلاع کے ریاستی الیکشن آفیسرز (DEOs)، 243 الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (EROs)، 2,976 اسسٹنٹ الیکشن آفیسرز (AEROs)، تقریباً 100,000 بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) اور لاکھوں رضاکاروں نے حصہ لیا۔ تمام 12 بڑی سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور اور 1.6 لاکھ سے زیادہ بوتھ لیول ایجنٹس (BLAs) نے بھی شرکت کی۔


چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بہار کے ووٹروں، بی ایل اوز، ای آر اوز، ڈی ای اوز اور سی ای او کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 22 سال کے وقفے کے بعد ایس آئی آر کے عمل کی کامیابی سے تکمیل تمام افسران اور عملے کی محنت کا نتیجہ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے پرنٹ، ٹی وی اور انٹرنیٹ میڈیا کے صحافیوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آگاہی اور مثبت شراکت نے ووٹرز تک درست معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔