کشی نگر میں ایئر فورس کا جگوار جنگی طیار حادثہ کا شکار، پائلٹ محفوظ

فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس جگوار طیارے نے صبح گورکھپور سے باقائدہ مشن پر اڑان بھری تھی۔ خرابی کی وجہ سے طیارہ کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: فضائیہ کا ایک جگوار لڑاکا طیارہ آج اتر پردیش کے کشی نگر میں حادثے کا شکار ہوگیا حالانکہ خوش قسمتی سے پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے صحیح سلامت بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔

فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس جگوار طیارے نے صبح گورکھپور ایئر بیس سے باقائدہ مشن پر اڑان بھری تھی۔خرابی کی وجہ سے طیارہ کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ صحیح سلامت بچ گیا اور اس نے وقت پر پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگادی۔

واضح رہے کہ جگوار جنگی طیارہ دشمن کے علاقوں میں موثر طریقہ سے بمباری کر سکتا ہے۔ اس جنگی طیارہ میں دو انجن نصب ہوتے ہیں اور یہ 1350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز بھر سکتا ہے۔ اس جنگی طیارہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حادثے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کی تفتیش کےلئے کورٹ آف انکوائیری کا حکم دیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گورکھپور میں کشی نگر کے نزدیک ہوا۔

اس سے پہلے گجرات کے کچھ میں بھی ایک جگوار جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثہ میں طیارہ کے پائلٹ ایئر کوموڈور سنجے چوہان کی موت ہو گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارہ نے معمول کی تربیت کے تحت جام نگر ایئر بیس سے پرواز بھری تھی لیکن کچھ ہی دور جانے کے بعد نزدیک ہی مندرا کے کھیت میں جاکر کریش ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔