روسی دفاعی نظام ’ایس 400‘ کی پانچویں اور چھٹی کھیپ ترکی پہنچی

امریکا کی طرف سے ترکی کو روسی فضائی نظام کی خریداری پر بار بار انتباہ کیا گیا اور ترکی کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی بھی دی تاہم ترکی نے امریکی دباؤ کو مسترد کردیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

استنبول: روس کی جانب سے ترکی کو فضائی دفاعی نظام 'ایس 400' کے اجزاء کی فراہمی کا آج تیسرے روز بھی سلسلہ جاری ہے۔ ترک وزارت دفاع کی طرف سے 'ٹوئٹر' پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایس 400‘ُ کی پانچویں اور چھٹی کھیپ دو مال بردار ہوائی جہازوں کے ذریعے ترکی کے انقرہ کے قریب ’مرتد‘ فوجی اڈے پر پہنچا دی گئی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگلے چند گھنٹے میں مزید دو پروازیں بھی دفاعی نظام کے اجزاء لے کر ترکی کی سرزمین پر اتریں‌ گی۔


خیال رہے کہ امریکی مخالفت کے باوجود ترکی نے روس سے اس کے انتہائی طاقت ور فضائی دفاعی نظام خرید کیا ہے۔ امریکا کی طرف سے ترکی کو روسی فضائی نظام کی خریداری پر بار بار انتباہ کیا اور ترکی کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دی ہے تاہم ترکی نے امریکا کی طرف سے روس کے ساتھ اس تاریخی دفاعی ڈیل ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا تھا۔

امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر انقرہ نے ماسکو کے ساتھ 'ایس 400' دفاعی نظام کی خریداری جاری رکھی تو اس کے نتیجے میں ترکی امریکی ساختہ 'ایف 35' جنگی طیاروں کے حصول سے محروم ہوجائے گا۔ ترکی نیٹو اتحاد کا رکن ہونے کے باوجود روس سے دفاعی نظام کی خریداری پر مصر رہا ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ روس سے 'ایس 400' دفاعی نظام کی خریداری ترکی کی قومی خود مختاری کا مسئلہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */