نامعلوم افراد نے خاتون ٹیچر کو زندہ جلایا

پولس اطلاعات کے مطابق ضلع جالون کی رہنے والی انجلی یادو موہانہ قصبے میں ایک دیگر خاتون ٹیچر خوشبو کے ساتھ رہتی تھی۔ پیر کو اسکول بند ہونے کی وجہ سے خوشبو اپنے گھر چلی گئی اور انجلی اکیلی کمرے میں تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سدھارتھ نگر: اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کے موہانہ قصبہ میں ایک خاتون ٹیچر کا ہاتھ پیر باندھ کر کچھ شرپسند عناصر نے زندہ جلا دیا۔

پولس اطلاعات کے مطابق ضلع جالون کی رہنے والی اسسٹنٹ ٹیچر انجلی یادو موہانہ قصبے میں ایک دیگر خاتون ٹیچر خوشبو کے ساتھ رہتی تھی۔ پیر کو اسکول بند ہونے کی وجہ سے خوشبو اپنے گھر چلی گئی تھی اور انجلی اکیلے کمرے میں تھی۔

منگل کی شام آس پاس کے لوگوں نے اس کے کمرے سے دھواں نکلتا دیکھا تو ان کو تشویش ہوئی اور وہ لوگ حالات کا صحیح اندازہ لگانے کے لئے اس کے کمرے کے پاس گئے۔ وہاں پہنچ کرانہوں نے دیکھا کہ کمرے کے دروازے باہر سے بند ہیں انہوں نے دروازہ کھول کردیکھا تو انجلی کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے اور وہ بری طرح سے جل چکی تھی۔ ان لوگوں نے اس کی اطلاع پولس کو دی۔

معاملے کے بعد حرکت میں آئی پولس نے انجلی کے موبائل کال کی تفصیلات کی بنیاد پر کچھ افراد کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ملحوظ رہے کہ متاثرہ کی پہلی تعیناتی نوگڑھ بلاک کے کنچن پور پرائمری اسکول میں ہوئی تھی اور چار مہینے کے بعد ان کا جونیئر ہائی اسکول گوہنیا ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔