نئے ویرینٹ اومیکرون کا خوف ، نتیش نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر مکمل احتیاط کی ضرورت پر دیا زور

وزیر اعلی نے انفیکشن سے بچاﺅ کے لیے مکمل تیاری رکھنے اوردواﺅں کا مناسب اسٹاک اور میڈیکل سہولتوں کا پورا انتظام کرنے کی ہدایت دی ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے صحت محکمہ کی جائزہ میٹنگ کی اور حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے ٹیکا کاری کامیاب طریقہ ہے ۔ ساتھ ہی کورونا انفیکشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کورونا جانچ بھی اتنی ہی اہم ہے ۔ کورونا کے معاملے کم ہو نے کے باوجود بھی کورونا کی جانچ میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں برتیں ۔ کورونا ٹیکہ کا دوسرا ڈوز لینے کا متعین وقت جن لوگوں کا مکمل ہو گیا ہے وہ ٹیکا کاری تیزی سے کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہم چلا کر پتہ لگا تے رہیں کہ کوئی بھی ٹیکا لینے سے محروم نہ رہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا ٹیکا کاری کی رفتار کم ہے اور کورونا جانچ بھی کم ہو رہی ہے ، ہیڈ کوارٹر سطح سے ان اضلاع کی مانیٹرنگ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تشہیر کر کے لوگوں کو کورونا انفیکشن سے محتاط اور بیدار کر تے رہیں ۔


وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے ممکنہ خطرہ کے دیکھتے ہوئے مکمل احتیاط برتیں اور انفیکشن سے بچاﺅ کے لیے مکمل تیاری رکھیں ۔دواﺅں کا مناسب اسٹاک اور میڈیکل سہولتوں کا پورا انتظام رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کی کورونا جانچ پوزیٹو آنے پر نئے کورونا ویریئنٹ اومیکرون کو لے کر بھی پتہ کریں ۔
وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ کورونا کے تئیں پوری طرح سے بیدار اور محتاط رہیں ۔ تمام لوگ کورونا پروٹوکول پر عمل کر تے رہیں ۔

میٹنگ میں صحت کے وزیر منگل پانڈے ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، چیف سیکریٹری مسٹر تریپوراری شرن ، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر عامر سبحانی ، صحت محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری مسٹر پرتئے امرت ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ ،ریاستی صحت کمیٹی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر مسٹر سنجے کمار سنگھ ، ریاستی ہیلتھ کمیٹی کے ایڈیشنل ایگزیکیٹو ڈائریکٹر مسٹر انیمیش پراشر اور ڈبلیو ایچ کے بہار نمائندہ ڈاکٹر سبرا منیم موجود تھے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔