کورونا کے خو ف سے باپ اور بیٹے نے کی خود کشی

آلوکا دیوی کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بہو اور پوتے کو دوسرے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ بہو روپا دیوی وہاں سے کھانا بناکر پہنچا دیتی تھی۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کلکتہ: کورونا وائرس جسم کے ساتھ ذہن و دماغ کو متاثر کر رہا ہے۔ ہوڑہ میں ماں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بیٹے اور باپ دونوں نے خود کشی کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہوڑہ کے بالی کے گھوش لین کی رہائشی آلوکا دیوی نامی ایک خاتون کچھ دن پہلے کورونا سے متاثر ہوگئی تھی اور اسے ہوڑہ کے ٹی ایل جیسوال اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آلوکا دیوی کے گھر پر شوہر ٹکری کھرانی (65) بیٹا سرجیت، بہو اور ڈھائی سال کا پوتا تھا۔ آلوکا دیوی کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بہو اور پوتے کو دوسرے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ بہو روپا دیوی وہاں سے کھانا بناکر پہنچا دیتی تھی۔

بہو روپا دیوی نے بتایا کہ جمعہ کو اس کے سسر کو بخار آگیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی سرجیت پریشان تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کو اس بیماری سے نہیں بچاسکے۔ تاہم روپا دیوی (بہو) نے دعوی کیا ہے کہ بعد میں اس کے سسر کا بخار کم ہوگیا تھا، ہم اور سرجیت نے کھانسی کی وجہ سے والد کی کورونا جانچ کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن آج صبح روپ دیوی اپنے سسرال کے گھر آئی اور دروازہ کھولا تو دیکھا کہ سرجیت کی لاش لٹک رہی ہے۔ سسر بیہوشی کی حالت میں ہے۔ فوراً پڑوسی کی مدد سے پولیس کو بلایا گیا اور ان دونوں کو اسپتال پہنچایا گیا، مگر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا۔ پڑوسیوں کا خیال ہے کہ کورونا کی وجہ سے یہ دونوں دباؤ میں تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */