کسان تحریک: دہلی پولس نے کی کسانوں سے تشدد کا راستہ چھوڑنے کی اپیل

دہلی پولس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولس نے آخر تک کافی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن مشتعل کسانوں نے طے شرائط کو ماننے سے انکار کردیا، طے وقت سے پہلے اپنی ریلی شروع کردی اورمظاہرین نے تشدد کا راستہ چنا۔

تصویر قومی آواز/ویپن
تصویر قومی آواز/ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی پولس نے مشتعل کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑیں اور امن برقرار رکھیں اور اپنے طے شدہ راستوں سے واپس لوٹ جائیں۔ دہلی پولس نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آج کی ٹریکٹر ریلی کے لئے دہلی پولس نے کسانون کے ساتھ طے ہوئے شرائط کے مطابق کام کیا اور ضروری بندوبست کیا۔ دہلی پولس آخر تک کافی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن مشتعل کسانوں نے طے شرائط کو ماننے سے انکار کردیا اور طے وقت سے پہلے ہی اپنا مارچ شروع کردیا اور مظاہرین نے تشدد و توڑ پھوڑ کا راستہ اختیار کیا۔

دہلی پولس نے بتایا کہ مشتعل کسانوں کی تخریب کاری کے پیش نظر دہلی پولس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تحمل کے ساتھ ضروری اقدامات کیے۔ اس تحریک نے عوامی املاک کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور متعدد پولس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مشتعل افراد سے اپیل ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کریں اور امن برقرار رکھیں اور اپنے طے شدہ راستوں سے واپس لوٹ جائیں۔


واضح رہے کہ کسان ریلی کے دوران کسانوں نے متعدد مقامات پر بیریکیڈ توڑ کر دہلی میں داخل ہوئے اور اس دوران آئی ٹی او ، مکربا چوک، نانگلوئی سمیت متعدد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس میں کچھ کسان اور پویس اہلکار زخمی ہوگئے۔ کسانوں کا ایک جتھہ لال قلعے میں داخل ہوا اور اپنی تنظیم کا جھنڈا بھی لہرایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */