کسانوں کی مہاپنچایت: دہلی میں داخل ہونے والے کسانوں کو پولیس نے حراست میں لیا، دھرنے پر بیٹھے ’کسان‘

پولیس نے کسانوں کو روکنے کے لیے غازی پور سرحد پر رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔ جب کسانوں نے رکاوٹیں ہٹانا شروع کیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کی، تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔

کسان مظاہرین، تصویر ویپن
کسان مظاہرین، تصویر ویپن
user

قومی آوازبیورو

دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے کسانوں کو پولیس نے حراست میں لینا شروع کر دیا ہے۔ غازی پور بارڈر سے دہلی جانے والے کچھ کسانوں کو پولیس نے غازی پور بارڈر پر ہی روک دیا۔ جس کے بعد طویل ٹریفک جام ہوگیا اور کسان زمین پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

کسان مظاہرین، تصویر ویپن
کسان مظاہرین، تصویر ویپن

پولیس نے کسانوں کو روکنے کے لیے غازی پور سرحد پر رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔ جب کسانوں نے رکاوٹیں ہٹانی شروع کیں اور وہاں سے آگے بڑھنے کی کوشش کی، تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا اور اس کے بعد انہیں حراست میں لینا شروع کر دیا گیا۔ حراست میں لئے گئے کسانوں کو سرکاری بسوں سے تھانے لے جانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

کسان مظاہرین، تصویر ویپن
کسان مظاہرین، تصویر ویپن

وہیں دہلی پولیس نے جنتر منتر پر ہو رہے احتجاجی مظاہرے کی کوئی اجازت نہیں دی تھی، اس کے باوجود مختلف ریاستوں اور مختلف اضلاع سے سنیوکت کسان مورچہ کے بینر تلے جنتر منتر پہنچ رہے ہیں۔ دہلی پولیس نے نوئیڈا کے چیلّا بارڈر اور غازی آباد کے غازی پور بارڈر پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور صرف ان گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جو کسانوں کی تحریک سے وابستہ نہیں ہیں اور اپنے کام کے لیے دہلی جا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔