اگنی پتھ کے خلاف ہریدوار میں جمع ہوئے کسان، پیدل مارچ نکال کر کیا احتجاج

بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی صدر نریش ٹکیت کی موجودگی میں اعلان کیا گیا کہ اگنی پتھ اسکیم سمیت کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے اب 30 جون کو ملک بھر کے ضلع صدر دفاتر پر احتجاج کیا جائے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہریدوار: نئی فوجی بھرتی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے خلاف ہندو مذہب کے لئے اہمیت کے حامل شہر ہریدوار میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں پہنچے کسانوں نے پیدال مارچ نکالا۔ لال کوٹھی سے لے کر روڑی بیل والا میدان تک کسانون نے پیدل مارچ نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی صدر نریش ٹکیت کی موجودگی میں اعلان کیا گیا کہ اگنی پتھ اسکیم سمیت کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے اب 30 جون کو ملک بھر کے ضلع صدر دفاتر پر احتجاج کیا جائے گا۔ ہریدوار میں بی کے یو کے سہ روزہ کسان اجلاس (غوروفکر کیمپ) کے دوسرے دن یونین کے قومی صدر نریش ٹکیت کی قیادت میں لال کوٹھی سے روڑی بیل والا میدان تک پیدال مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی کے تحت ہفتہ کے روز کسانوں نے مارچ نکالا۔


بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر پدم سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کے لئے چھلاوا ہے۔ اس کی کسان تنظیم سخت مخالفت کرے گی۔ وہیں یونین کے ضلع صدر وجے شاستری نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نوجوانوں کے ساتھ مذاق کیا ہے۔

کسان کانفرنس (غوروفکر کیمپ) میں پہنچے بی کے یو کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ اگنی پتھ منصوبہ کی وہ پہلے ہی سخت مخالفت کر چکے ہیں اور اس کے حوالہ سے تحریک بھی شروع ہو گئی ہے لیکن احتجاج پرامن ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قومی مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن دھرنا وہ احتجاج کے ذریعے بھی اپنی بات حکومت تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔