کسانوں کے چنڈی گڑھ داخلے پر روک، سرحد سیل، کئی کسان رہنما پولیس حراست میں

روپڑ رینج کے ڈی آئی جی ہرچرن سنگھ بھلر نے کہا کہ پنجاب پوری طرح سے پُرامن ہے۔ کسان جہاں ہیں انہیں وہیں روک دیا گیا ہے۔ جیرک پور-چنڈی گڑھ مارگ پر لمبا جام لگ گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے آج چنڈی گڑھ میں تحریک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 37 کسان تنظیموں سے جڑے لوگ یہاں پہنچنے والے تھے لیکن پولیس نے کسانوں کو روک دیا ہے۔ تحریک کے پیش نظر چنڈی گڑھ پولیس نے شہر میں داخل ونے والی گاڑیوں کے لیے ٹریفک ڈائیورزن نافذ کیا ہے جس کی وجہ سے جیرک پور-چنڈی گڑھ مارگ پر لمبا جام لگ گیا ہے۔ کئی جگہوں پر پولیس گاڑیوں کی چیکنگ بھی کر رہی ہے۔

بھارتیہ کسان یونین اُگرانہا کے پردھان جوگندر سنگھ اُگرانہا کو سنگرور پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ سنگرور کے گاؤں گھرانچوں کے راستے ہوتے ہوئے چنڈی گڑھ کی طرف جا رہے تھے، جنہیں راستے میں پکڑ کر حراست میں لے لیا گیا۔

چنڈی گڑھ ملاّ پور بیریئر پر پولیس تعینات کر دی گٓئی ہے۔ پنجاب کی طرف سے آنے والی ہر گاڑی کی جانچ کرکے ہی اسے چنڈری گڑھ کے اندر جانے دیا جا رہا ہے۔


چنڈی گڑھ کی طرف مارچ نکالے جانے پر روپڑ رینج کے ڈی آئی جی ہرچرن سنگھ بھلر نے کہا کہ پنجاب پوری طرح سے پُرامن ہے۔ کسان جہاں بھی آئے ہیں، اس علاقے کی پولیس نے انہیں وہیں روک دیا ہے۔ وہ وہاں شانتی سے بیٹھے ہیں۔ پورے پنجاب میں آمد و رفت معمول پر ہے۔ انہیں کسی بھی قیمت پر چنڈی گڑھ نہیں آنے دیا جائے گا، ہمارے پاس سخت تحفظ ہے۔

مکتسر سے چنڈی گڑھ کے لیے روانہ ہوئے کسانوں کو پولیس بٹھنڈا روڈ گاؤں بھلائی آنا میں روک کر رکھے ہے۔ پولیس کسانوں کو آگے نہیں بڑھنے دے رہی ہے۔ پٹیالہ میں پولیس نے کسانوں کے چنڈی گڑھ میں پکّا مورچہ لگانے کے اعلان کی وجہ سے تحفظ کے سخت انتظامات کر دیے ہیں تاکہ کسان چنڈی گڑھ نہ پہنچ سکیں۔


سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے آج چنڈی گڑھ کی طرف مارچ پر کسان رہنما سرون سنگھ پنڈھیر نے کہا کہ ہمارے قریب 18 ضلعوں میں پروگرام ہوں گے۔ اکیلے امرتسر میں 21 مقامات پر ہم بھگونت مان کے پتلے نذر آتش کریں گے۔ آج کا پروگرام پورے پنجاب میں سینکڑوں جگہوں پر کیا جائے گا۔

ایس کے ایم پنجاب یونین کے رہنما کو کسان مزدور مورچہ کی قیادت کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ آج کی تحریک کسانوں کے حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے خلاف ہے۔ یہ پُرامن طریقے سے کیا جائے گا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار کیے گئے سبھی کسانوں کو رہا کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔