کسانوں کا بھارت بند، جھارکھنڈ میں ٹریفک متاثر

مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے آج بھارت بند کے پیش نظر جھار کھنڈ میں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، وہیں گاڑیوں کی نقل وحمل متاثر ہوئی

بھارت بند کا آندھرا پردیش میں بھی اثر / آئی اے این ایس
بھارت بند کا آندھرا پردیش میں بھی اثر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رانچی: مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے آج بھارت بند کے پیش نظر جھار کھنڈ میں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، وہیں گاڑیوں کی نقل وحمل متاثر ہوئی۔

بھارت بند کی کال کے سبب ریاست بھر میں سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے ، لیکن دارالحکومت رانچی میں بند کا کوئی خاص اثر نہیں دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں ماؤنوازوں کی طرف سے بھارت بند کی حمایت کرنے کی وجہ سے نکسل متاثرہ دیہی علاقوں میں اس کا ملا جلا اثر دیکھا جا رہا ہے۔


ماؤنوازوں کے بند میں شامل ہونے سے جھار کھنڈ پولیس متحرک ہو گئی۔ بھارت بند کال کی وجہ سے بہار جانے والی طویل مسافت کی گاڑیاں کو بند کر دیا ہے ۔ تاہم قومی شاہراہوں اور دیگر بڑی سڑکوں پر مال گاڑیوں اور نجی گاڑیوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ۔

کسانوں کی تحریک کے چار ماہ مکمل ہونے پر مختلف کسان تنظیموں کے بھارت بند سے ضروری خدمات کو مبرا رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ وہیں بند کو منظم اور غیر منظم شعبے سے وابستہ ٹریڈ یونینوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس وجہ سے کان کنی کے شعبے میں کان کنی ، ڈھلائی اور ٹرانسپورٹ کا کام متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں ، لیکن تجارتی تنظیموں کی طرف سے بند سے خود کو الگ ر کھنے کی وجہ سے دکانیں اور کاروباری ادارے کھلے رہے۔


ادھر متحدہ کسان مورچہ کی طرف سے بلائے گئے بند اور کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب رانچی میں صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک حکم امتناعی جاری کیا گیا ہے۔ دوسری طرف جھارکھنڈ پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے نکسل متاثرہ علاقوں اور بالخصوص سرحدی علاقوں میں خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔ تمام حساس علاقوں میں پولیس کی گشت جاری ہے۔ کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ کی رپورٹ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */