فرید آباد: دیوار میں دفن تھے 3 کروڑ روپے، جی ایس ٹی محکمہ کی چھاپہ ماری میں حیرت انگیز انکشاف

جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے بزنس مین کے گھر کی دیوار کو توڑ کر جب بڑی تعداد میں نقدی برآمد کی تو اس کو گننے کے لیے مشینیں منگوائی گئیں، بعد ازاں برآمد نقدی کو انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہریانہ کے فرید آباد سے ایک انتہائی حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے ایک بزنس مین کے گھر پر چھاپہ ماری۔ اس دوران اس کے گھر سے تین کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بزنس مین نے یہ روپے دیواروں کے اندر چھپا رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ فرید آباد کے سیکٹر 9 کا ہے۔ جمعرات کی دیر شب جی ایس ٹی کی ٹیم نے بزنس مین کے گھر پر چھاپہ ماری کی اور کسی طرح انھیں دیوار میں پیسہ چھپے ہونے کی جانکاری ملی۔ جب انھوں نے دیوار کو توڑا تو نقدی کا انبار دکھائی دیا۔ بزنس مین کے گھر سے تقریباً تین کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے جسے چھاپہ ماری کرنے والی ٹیم نے انکم ٹیکس کی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔ بزنس مین پر الزام ہے کہ وہ ٹیکس کی چوری کر رہا تھا۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیے بغیر ہی وہ کئی کمپنیاں چلا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بزنس مین کے پاس 6 فیکٹریاں ہیں اور اس کے باوجود انکم ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرتے ہوئے ٹیکس کی چوری کر رہا تھا۔


اب انکم ٹیکس کی ٹیم اس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔ جانکاری کے مطابق جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے بزنس مین کے گھر کی دیوار کو توڑ کر جب بڑی تعداد میں نقدی برآمد کی تو اس کو گننے کے لیے مشینیں منگوائی گئیں۔ اس کے بعد آگے کی کارروائی کرتے ہوئے نقد کو انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔