فریدآباد کے پراپرٹی ڈیلر منوج بھاٹی کے قاتل مظفر نگر سے گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ فریدآباد پولیس نے شوٹروں کو پکڑنے کے لیے ایس ٹی ایف سے درخواست کی تھی۔ اسی سلسلے میں ایس ٹی ایف کی میرٹھ یونٹ کو منوج بھاٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنو: اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے فریدآباد میں پراپرٹی ڈیلر منوج بھاٹی کا قتل کرنے والے دو شوٹروں کو مظفرنگر کے جانسٹھ سے گرفتار کر لیا۔ ایس ٹی ایف کے ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ 23 دسمبر کو فریدآباد (ہریانہ) کے سیکٹر13 تھانہ حلقے میں خونخوار گینگسٹر منوج مانگریا کے شارپ شوٹروں نے کوڑے کے ٹھیکے کے لیے پراپرٹی ڈیلر منوج بھاٹی پر تابڑتوڑ فائرنگ کرکے انھیں قتل کر دیا تھا۔ قتل کے بعد شوٹر اترپردیش آ گئے اور ضلع مظفرنگر کے جانسٹھ کے ایک موضع میں چھپ گئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ فریدآباد پولیس نے شوٹروں کو پکڑنے کے لیے ایس ٹی ایف سے درخواست کی تھی۔ اسی سلسلے میں ایس ٹی ایف کی میرٹھ یونٹ کو منوج بھاٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملی کہ ٹیکڑی کھیڑا سونی پت (ہریانہ) کے باشندے اشتہاری مجرم آرین خان اور ضلع مظفرنگر کے جانسٹھ علاقے کے قادری پور گاؤں کے باشندے دھیریندر عرف اجے فوجی عرف بھورا جاٹ جانستھ کے ایک گاؤں میں چھپے ہوئے ہیں۔ اس اطلاع پر ایس ٹی ایف کے انسپکٹر رویندر کمار اور سنیل کمار کی قیادت میں فریدآباد کی کرائم برانچ کے انسپکٹر ومل رائے کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دے کر اسے جانسٹھ روانہ کیا گیا۔


ایس ٹی ایف کے ترجمان نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر ایس ٹی ایف ٹیم اور فریدآباد ہریانہ کی کرائم برانچ ٹیم آرین خان عرف بِٹّو اور دھیریندر عرف اجے فوجی کو راج پور تیلورہ گاؤں میں ہریندر عرف پپو کے مکان سے گزشتہ دیر شام گرفتار کر لیا۔ دونوں شوٹر وہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار قاتلوں نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ ہم فریدآباد، ہریانہ کے گینگسٹر اور دو لاکھ کے انعامی مجرم منوج مانگریا کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس کے کہنے پر ہی ہم نے منوج مانگریا اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 23 دسمبر کو کوڑے کے ٹھیکے کے سلسلے میں پراپرٹی ڈیلر منوج بھاٹی پر 10-12 راؤنڈ فائرنگ کی جس میں اس کی موت ہو گئی تھی۔ قتل کرنے کے بعد ہم ہریانہ سے اترپردیش آئے گئے تھے۔ بھاٹی کے قتل کی وارادات کے سلسلے میں تھانہ سیکٹر31 فریدآباد، ہریانہ میں معاملہ درج کروایا گیا تھا۔ اس معاملے میں فریدآباد کرائم برانچ قتل کے ملزم فریدآباد کے باشندے اشوک پاٹل، وکاس عرف بِکّی، آریہ نگر دہلی کے باشندے سونو کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کے ملزم دھیریندرعرف اجے فوجی عرف بھورا نے پوچھ گچھ کے وقت بتایا کہ وہ سنہ 2004 میں ہندوستانی فوج میں بھرتی ہو کر فاسٹ پیرا کمانڈوں ہماچل پردیش میں تعینات تھا۔ سنہ 2016 میں بارہمولہ میں تقرری کے دوران ہوئے قتل کے کیس میں سزا ہونے کے بعد وہ سینٹرل جیل انبالا میں بند تھا۔ یہیں اس کی ملاقات منوج مانگریا سے ہوئی تھی اور اسی سال کووِڈ۔19 کے مد نظر وہ پیرول پر تھا اور اپنے سالے کے ماما کے گھر پر موجود تھے اور گرفتار کر لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فریدآباد پولیس کی جانب سے عبوری قانونی کارروائی جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔