فرید آباد میں براڑی جیسا سانحہ، چار بھائی بہنوں کی اجتماعی خودکشی

فرید آباد کے سورج كنڈ میں واقع اگروال سوسائٹی میں چار بھائی بہنوں نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی، پولس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ کھولا تو اندر چاروں کی لاشیں پھندے سے لٹکی ہوئی تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

فرید آباد کے سورج كنڈ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے اجتماعی خودکشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، اس میں 3 لڑکیوں کے ساتھ ان کا ایک بھائی شامل ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ان سب نےاندازے کے مطابق 3-4 روز قبل پھانسی لگائی ہے، جس کی اطلاع اب ملی ہے، لاشوں کے پاس سے سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے جس میں خودکشی کے پیچھے اقتصادی وجہ بتائی گئی ہے۔

خبروں کے مطابق ديال باغ کالونی میں ہفتہ کو یعنی آج ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں میں تین سگی بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے۔ اندازے کے مطابق ان سب نے اجتماعی طور پر پھانسی لگا کر خود کشی کی ہے، اس بات کا بھی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان بھائی بہنوں نے دو تین روز قبل خود کشی کی ہوگی، کیونکہ مکان سے جب بدبو آنے لگی تو پڑوسیوں نے اس کی اطلاع پولس کو دی۔ جس کے بعد ان لوگوں کی موت کی خبر منظر عام پر آئی۔

ان مرنے والوں کے نام پردیپ، مینا، بینا اور دیا ہیں، ان کی عمر 24 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ بتایا جارہا کہ ان کے والدین کی پہلے ہی موت ہو چکی ہے، یہ بھائی، بہنیں مئی -2018 سے ديال باغ میں کرایہ کے فلیٹ میں رہ رہے تھے۔

مکان سے بدبو آنے کے بعد پڑوسیوں نے اس کی اطلاع دیال باغ پولس چوکی کے انچارج رندھیر سنگھ کو دی، موقع پر پہنچی پولس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے اور تحقیقات میں مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Oct 2018, 8:09 PM