10 مارچ کو اتر پردیش میں بی جے پی کی ہوگی وداعی: بی ایس پی

بی ایس پی کے دانش علی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اتر پردیش کے لوگ 10 مارچ کو 5 کالی داس سے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو الوداع کہہ دیں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد اپنے پہلے رد عمل میں کہا تھا کہ ’دس مارچ بی جے پی صاف‘ کچھ ایسا ہی بہوجن سماج پارٹی نے بھی کہا ہے ۔ بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہاہے کہ انہیں یقین ہے کہ 10 مارچ کو اتر پردیش کے عوام ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کر دیں گے۔

امروہہ کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے پانچ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’مجھے پورا یقین ہے کہ اتر پردیش کے لوگ 10 مارچ کو بھیگی پلکیں پروگرام کا اہتمام کرکے 5 کالی داس سے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کو الوداع کہہ دیں گے۔


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل پانچ ریاستوں میں انتخابی پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ تمام ریاستوں میں انتخابی پروگرام کل سات مرحلوں میں مکمل ہوگا۔ اتر پردیش میں سات مرحلوں میں، منی پور میں دو مرحلوں اور اتراکھنڈ، پنجاب اور گوا میں صرف ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کے دوران کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ کووڈ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صرف ورچوئل ریلیوں کی اجازت ہے۔ تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */