مشہور اداکار مکیش کھنہ نے بھی حکومت سے کیا ملک کو ’ہندو راشٹر‘ بنانے کا مطالبہ

ویڈیو میں جگت گرو اداکار مکیش کھنہ سے ہندو راشٹر کے بارے میں ان کا نظریہ پوچھتے ہیں؟ اس پر وہ کہتے ہیں کہ ’’یہ بات میں نے ایک سال پہلے بھی اٹھائی تھی کہ ہمارا ملک پہلے اکھنڈ تھا تو آج کیوں نہیں ہے؟‘‘

مکیش کھنہ، تصویر آئی اے این ایس
مکیش کھنہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوتوا تنظیموں کے ذریعہ ہندوستان کو ’ہندو راشٹر‘ بنانے کا مطالبہ تو لگاتار ہو ہی رہا ہے، ٹی وی سیریل ’شکتی مان‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے مکیش کھنہ نے بھی اب اس تعلق سے آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کے روز مکیش کھنہ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک کو ’ہندو راشٹر‘ قرار دے۔ اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے ’’ہندوستان میں رہ کر اپنے ملک کو انڈیا کہلوانا بہت ہو گیا۔ یہ تو اسی دن ہو جانا چاہیے تھا جس دن پاکستان بنا۔ حیرت انگیز ہے کہ جب جناح نے پاکستان کا مطالبہ رکھا اور بنا تب نہرو گروپ نے ہندوستان کیوں نہیں بنایا۔‘‘

اس ٹوئٹ کے ساتھ مکیش کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اَپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو کا لنک بھی ڈالا ہے۔ اس میں ان کے ساتھ جگت گرو پرمہنس آچاریہ بھی نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں جگت گرو اداکار مکیش کھنہ سے پوچھتے ہیں کہ ہندو راشٹر کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ اس پر مکیش کھنہ کہتے ہیں کہ ’’یہ بات میں نے ایک سال پہلے بھی اٹھائی تھی کہ ہمارا ملک پہلے اکھنڈ تھا تو آج کیوں نہیں ہے؟‘‘ ساتھ ہی انھوں نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ ملک کو جلد از جلد ہندو راشٹر قرار دیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔