ممبئی میں جعلی پاسپورٹ ریکٹ کا پردہ فاش، اے ٹی ایس، ملزم گرفتار

خفیہ معلومات کے مطابق مشتبہ شخص نے جعلی پاسپورٹ حاصل کیا تھا اور وہ اکثر ہندوستان اور کویت کے درمیان سفر کرتا تھا۔ اس پر دہشت گردی کی مالی معاونت سمیت حوالہ لین دین میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ممبئی پولیس، علامتی تصویر
i
user

قومی آواز بیورو

 ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کے کرار علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارکر پولیس نے حوالہ ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی برانچ اور اسپیشل برانچ کی 3 ٹیموں کے ساتھ مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر دو رہائشی احاطوں اور ایک دفتر پر ایک ساتھ چھاپہ مارکر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت محمد اسلام اسمعیل خان (48) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے جعلی پاسپورٹ دستاویزات پر سلیم رحمت اللہ شیخ نے سے بھی فرضی شناخت کا استعمال کیا۔

ملزم محمد اسلام اسمعیل خان عرف سلیم رحمت اللہ شیخ کے خلاف مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے حوالہ نیٹ ورک چلانے اور دہشت گردی کی مشتبہ فنڈنگ ​​سمیت غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کرکرار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ممبئی میں تعینات ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ کو موصول ہونے والی خفیہ معلومات کے مطابق مشتبہ شخص نے جھوٹی شناخت کے تحت جعلی پاسپورٹ حاصل کیا تھا اور وہ اکثر ہندوستان اور کویت کے درمیان سفر کرتا تھا۔ اس پر مبینہ طور پر دہشت گردی کی مالی معاونت سمیت حوالہ لین دین اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔


ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے سلیم رحمت اللہ شیخ کے نام سے جعلی پاسپورٹ بنانے اور جعلی دستاویز کے ذریعے کویت جانے کا اعتراف کیا۔ تلاشی مہم کے دوران پولیس نے ایک جعلی ہندوستانی پاسپورٹ، 12,47,650 روپئے نقد لیپ ٹال، ٹیبلیٹ اور موبائل فون سمیت 1.60 لاکھ روپئے کے الیکٹرانک آلات ضبط کئے ہیں۔ ضبط کئے گئے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 14,07,650 روپے بتائی گئی ہے۔

اس سے پہلے مارچ کے اوائل میں پولیس اور انسداد دہشت گردی سیل کی مشترکہ کارروائی میں واکولا کے علاقے سے یوگنڈا کی خواتین کو درست دستاویزات کے بغیر ہندوستان میں مبینہ طور پر رہنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ حراست میں لی گئی خواتین کی شناخت ناکیانڈو روز (37) اور کیمیگیسا پروسکوویا (26) کے طور پر ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں ممبئی کے کلینا علاقے میں گزشتہ کچھ سالوں سے رہ رہی تھیں لیکن ان کے پاس ملک میں رہنے کے لیے درست ویزا یا ضروری قانونی دستاویزات نہیں تھے۔ پولیس نے ان کے طویل مدتی غیر قانونی قیام کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر علاقے میں چھاپے ماری کی۔


واضح رہے کہ فروری کے شروع میں ممبئی پولیس نے انسداد دہشت گردی سیل (اے ٹی سی) کے ساتھ مل کر شہر میں مقیم غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف اپنی کارروائی تیز کردی تھی اور تصدیق کے سلسلے میں جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ ہفتے 30 سے ​​زائد افراد کو حراست میں لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔