لکھنؤ میں آر بی آئی کے چیسٹ میں ملے ہزاروں کے نقلی نوٹ، مقدمہ درج

آر بی آئی بینک کے چیسٹ میں 47710 روپے درج قیمت والی نقلی کرنسی ملی ہے، آر بی آئی کے اسٹنٹ منیجر ستیہ ویر سنگھ نے نوٹوں کی جانچ کے دوران 454 جعلی نوٹ برآمد ہونے کا معاملہ پولیس میں درج کرایا ہے۔

بینک نوٹ
بینک نوٹ
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ میں ایک آڈٹ کے دوران ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے چیسٹ میں 47710 روپے درج قیمت والی نقلی ہندوستانی کرنسی ملی ہے۔ آر بی آئی کے اسسٹنٹ منیجر ستیہ ویر سنگھ نے نوٹوں کی جانچ کے دوران 454 جعلی نوٹ برآمد ہونے کا معاملہ مہانگر پولیس میں درج کرایا ہے۔ انھوں نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ ’’ان نقلی نوٹوں میں 10 روپے کا نوٹ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 50 روپے کے 18 نوٹ، 100 روپے کے 443 نوٹ، 500 روپے اور 2000 روپے کے ایک ایک نوٹ شامل تھے۔‘‘

ستیہ ویر سنگھ نے افسران کو چیک کرنے اور آر بی آئی کو نوٹ واپس کرنے سے پہلے قانونی کارروائی کرنے کے لیے لکھا۔ انھوں نے کہا کہ جعلی نوٹوں کا چلن ایک سنگین جرم ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کے دوران نقلی نوٹ کرنسی پرنٹنگ پریس یا فورنسک لیب کو بھیج سکتی ہے۔


گزشتہ سال آر بی آئی کے ذریعہ چیکنگ کے دوران اپریل-مئی میں 20 روپے اور 100 کے 44 نقلی نوٹ ملے تھے۔ 2020 میں آر بی آئی نے ایک ایف آئی آر درج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اکتوبر 2017 اور مارچ 2018 کے درمیان مختلف ریاستی بینکوں کے ذریعہ جمع کیے گئے بینک چیسٹ میں 1.5 کروڑ روپے ڈیمونیٹائزڈ کرنسی کی شکل میں پائے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔