موسم کا حال: ملک کی کئی ریاستوں میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے متجاوز، دہلی میں لو چلنے کا امکان

ملک کی کئی ریاستوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور کئی ریاستں میں گرمی کی لہر شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کے حوالہ سے الرٹ جاری کر دیا ہے

دہلی میں گرمی / Getty Images
دہلی میں گرمی / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان، یوپی، بہار، جھارکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ وہیں، دہلی-این سی آر میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر سکتا ہے۔

آئی ایم ڈی (محکمہ موسمیات) کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر کے کم از کم 10 اضلاع میں اپریل کے وسط میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں چندر پور 43.2 ڈگری پر سب سے زیادہ گرم اور جنوبی ممبئی 31.6 کے ساتھ سب سے کم گرم رہا۔ سب سے زیادہ پارہ پڑھنے والے ریاست کے گرم ترین اضلاع ہیں: چندر پور (43.2 ڈگری)، وردھا (42.2)، امراوتی اور سولاپور (41.4)، ناگپور (41)، پربھنی (40.8)، یاوتمال (40.5)، اکولا اور جلگاؤں (40.3) اور ناندیڑ (40.2) ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر کے لوگوں کو زبردست گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آج درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ دہلی میں دن کے وقت آسمان صاف رہے گا۔

ادھر، بہار میں مغربی ہوا اور سورج تپش کی وجہ سے اپریل کے مہینے میں ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے 15 اپریل سے لو چلنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ یہاں گرمی کی لہر کو دیکھتے ہوئے پٹنہ ضلع انتظامیہ نے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */