دہلی کے آنند پروت علاقہ میں شدید آتشزدگی، 50 جھگیاں جل کر خاک، کوئی جانی نقصان نہیں

سینٹرل دہلی کے آنند پروت علاقہ میں منگل کے روز ایک ٹرانزٹ کیمپ میں شدید آگ لگنے سے تقریباً 50 جھگیاں جل کر خال ہو گئیں

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سینٹرل دہلی کے آنند پروت علاقہ میں منگل کے روز ایک ٹرانزٹ کیمپ میں شدید آگ لگنے سے تقریباً 50 جھگیاں جل کر خال ہو گئیں۔ یہ اطلاع ایک عہدیدار نے فراہم کی۔ دہلی فائر بریگیڈ کے سربراہ اتل گرگ نے آئی اے این ایس کو بتایا، فائر بریگیڈ کو دوپہر تقریباً 2.14 پر آنند پروت میں ایک ٹرانزٹ کیمپ میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیوں کو فوری سروس پر مامور کیا گیا۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور حالات قابو میں ہیں۔

جھونپڑیوں کے رہائشیوں کو اپنی جھونپڑی کی چھت پر کھڑے دیکھا گیا۔ وہیں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے پانی ڈال کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ عام لوگوں اور فائر بریگیڈ کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں جھگیوں میں سے آگ کے شعلوں کے ساتھ دھوئیں کے سیاہ غبار کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔