یو این جی اے اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے وزیر خارجہ جے شنکر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے جے شنکر کا خطاب 24 ستمبر کی دوپہر کو ہونے کی توقع ہے۔

ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی
ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر 18 سے 28 ستمبر تک امریکہ کے 10 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ 18 سے 24 ستمبر تک نیویارک کے اپنے دورے کے دوران، جے شنکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77 ویں اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ 77ویں یو این جی اے کا موضوع "لمحہ فکریہ: باہم مربوط مسائل کا انقلابی حل" ہے۔

وزیر خارجہ جے شنکر کثیرجہتی کے تئیں ہندوستان کی عہد بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے (جی 4 ہندوستان، برازیل، جاپان، جرمنی) کی وزارتی میٹنگ کی میزبانی کریں گے، ساتھ ہی وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات اور کثیر جہتی کے موضوع پر ایل-69 گروپ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔


وہ جی 20 اور یو این ایس سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت دیگر مندوبین کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے جے شنکر کا خطاب 24 ستمبر کی دوپہر کو ہونے کی توقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔