جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

مرکزی بورڈ نے کہا کہ جن کاروباریوں کا ٹرن اوور دو کروڑ روپے سے کم ہے، ان کے لیے جی ایس ٹی آر-9 یا جی ایس ٹی آر-9 اے کے تحت سالانہ ریٹرن فائل کرنا اختیاری ہے۔

جی ایس ٹی، یو این آئی
جی ایس ٹی، یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم نے مالی سال 19-2018 کے لیے جی ایس ٹی آر 9، جی ایس ٹی آر 9 اے اور جی ایس ٹی آر-9 سی کے تحت جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں دوماہ کی توسیع کرتے ہوئے 31 دسمبر 2020 کر دی ہے۔ مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم نے ہفتہ کو اس تعلق سے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ بورڈ نے کہا کہ پہلے یہ ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تھی لیکن کورونا کے سبب پیدا صورتحال کے پیش نظر اب اس تاریخ کو بڑھا کر 31 دسمبر 2020 کیا جا رہا ہے۔

مرکزی بورڈ نے بتایا کہ حکومت کے پاس مالی سال 19-2018 کے لیے جی ایس ٹی بھرنے کی تاریخ کو بڑھانے کے تعلق سے متعدد سفارشیں موصول ہو رہی تھیں۔ کورونا انفیکشن کے سبب لگائے گئے لاک ڈاون اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے کاروبار اور معمول کا آپریشن نہیں ہوا ہے۔ اسی وجہ سے ریٹرن بھرنے کی تاریخ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اور اس پر جی ایس ٹی کونسل کی سفارش کے بعد ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔


مرکزی بورڈ نے کہا کہ جن کاروباریوں کا ٹرن اوور دوکروڑ روپے سے کم ہے، ان کے لیے جی ایس ٹی آر-9 یا جی ایس ٹی آر-9 اے کے تحت سالانہ ریٹرن فائل کرنا اختیاری ہے۔ اسی طرح جن کاروباریوں کا کل ٹرن اوور پانچ کروڑ روپے سے کم ہے ان کے لیے مالی سال 19-2018 کے لیے جی ایس ٹی آر-9 سی کے تحت ریٹرن بھرنا بھی اختیاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */