پروسیسڈ خوردنی مصنوعات کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ

کووڈ-19 بحران کے دوران دنیا بھر میں تجارتی رکاوٹوں کے باوجود مسلسل کوششوں اور دیگر ضروری اقدامات کی وجہ سے پروسیسڈ فوڈ کی برآمدات میں 26 فیصد سے زیادہ کی ترقی ممکن ہوئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کووڈ- 19 کے بحران کے باوجود سال 2020-21 کے اپریل سے فروری کے دوران پروسیسڈ فوڈ آئٹم کی برآمدات میں پچھلے سال کی بہ نسبت 26.51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2020-21 میں اپریل سے فروری تک مجموعی طور پر 43798 کروڑ روپے کی پروسیسڈ خوردنی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ برآمد کی جانے والی اہم اشیائے خوردونوش میں دال، پروسیس شدہ سبزیاں، پھل، جوس، مونگ پھلی، موٹے اناج کی مصنوعات، الکحل کی مشروبات اور تیل شامل ہیں۔

اناج پر مبنی پروسیس شدہ مصنوعات میں 18 فیصد، پھلوں اور جوس میں 12 فیصد، مونگ پھلی میں سات فیصد اور آئل مل میں 96 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ-19 بحران کے دوران دنیا بھر میں تجارتی رکاوٹوں کے باوجود مسلسل کوششوں اور دیگر ضروری اقدامات کی وجہ سے پروسیسڈ فوڈ کی برآمدات میں 26 فیصد سے زیادہ کی ترقی ممکن ہوئی۔


ایگری پروڈکٹ ایکسپورٹ پروموشن اتھارٹی کے چیئرمین ایم انگموتھو کے مطابق سال 2021-22 کے دوران بھی پروسیس شدہ اشیاء خورد و نوش کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ توقع ہے کہ دنیا میں خاص طور پر مشرق وسطی، امریکہ، برطانیہ اور بہت ساری دیگر منڈیوں میں دال، پروسیس شدہ پھل اور سبزیوں، مل کی مصنوعات، اناج کی مصنوعات وغیرہ کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔