کانگریس رکن اسمبلی منی رتن کے گھر کے باہر دھماکہ، ایک شخص ہلاک

پولس کمشنر سنیل کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ حادثہ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔ اس کی وجہ اور دیگر تفصیل کا پتہ لگانے کےلئے تفتیش کی جارہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بینگلورو: کرناٹک کے دارالحکومت بینگلورو کے مصروف علاقے ویالیکول ایکسٹینشن میں واقع کانگریس کے رکن اسمبلی منی رتن کی رہائش گاہ کے سامنے اتوار کو ہوئے دھماکے میں ایک شخس کی موت ہوگئی۔پولس نے بتایا کہ متوفی وینکٹیش (50) منی رتن کے دفتر میں کام کرتے تھے اور دھماکے کے وقت وہ سڑک پر ٹہل رہے تھے۔ جائے وقوع پر پہنچے پولس کمشنر سنیل کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ حادثہ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔ اس کی وجہ اور دیگر تفصیل کا پتہ لگانے کےلئے تفتیش کی جارہی ہے۔

منی رتن نے اس حادثے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وینکٹیش ایک اچھے انسان اور نرم مزاج شخص تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم پولس کی تفتیش کا انتظار کر رہے ہیں۔ افواہ پھیلانے سے بہتر ہے پولس جانچ کا انتظار کیا جائے۔‘‘ پولس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔ اس دوران ڈاگ اسکواڈ اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستے نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر جانچ شروع کردی ہے۔


دھماکے کی آواز 200 میٹر کی دوری تک سنی گئی اور لوگوں نے موقع پر پہنچ کر وینکٹیش کی مدد بھی کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک سڑک پر پڑے وینکٹیش نے دم توڑ دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 May 2019, 4:10 PM