مغربی بنگال کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ علاقے میں دتپکور کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 8 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ دھماکے سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ علاقے میں دتپکور کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 8 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ دھماکے سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ ایگرا، بج بج کے بعد اب ریاست کے دتپکور میں پٹاخے کی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں آٹھ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے باراسات اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پٹاخوں کے یہ غیر قانونی کارخانے لیڈروں کی مدد سے چلائے جا رہے ہیں اور اس کے لیے پولیس کو رقم بھی دی جاتی ہے۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے پٹاخوں کی ایک اور فیکٹری میں توڑ پھوڑ کی۔


اس سے قبل مئی کے شروع میں، مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا۔ اس واقعے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ایگرا علاقہ اڈیشہ سرحد کے قریب ہے۔ معاملہ کے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس واقعے کے مرکزی ملزم کی بعد میں اڈیشہ کے کٹک اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے بتایا تھا کہ یہ ملزم دھماکے کے وقت وہاں موجود تھا اور 80 فیصد جھلس گیا تھا۔ پولیس جب اسے گرفتار کرنے کٹک پہنچی تو ہسپتال میں معلوم ہوا کہ اس کی موت ہو گئی ہے۔

دھماکے میں اپنے رشتہ داروں کو کھونے والے مقامی لوگوں نے الزام لگایا تھا کہ اس فیکٹری میں پٹاخے بنانے کی آڑ میں کروڈ بم تیار کیے جاتے ہیں۔ وہیں، مشرقی مدنی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) امرناتھ کے نے کہا تھا کہ ریاست میں کئی مقامات پر ایسی غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کئی غیر قانونی فیکٹریوں کا بھی پتہ چلا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی پولیس کو ایسی غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم، اسی طرح کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔