سہارنپور کی پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ، دو افراد جان بحق

دھماکہ اتنا تیز تھا کہ پوری پٹاخہ فیکٹری لمحے میں منہدم ہو گئی اور اس کی آواز آس پاس کے گاؤں تک سنی گئی۔ حادثے میں 2 افراد کی موت ہونے اور کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مظفر نگر-سہارنپور اسٹیٹ ہائی وے پر جڑودا جٹ کے پاس واقع پٹاخہ فیکٹری میں ہفتہ کی صبح تقریباً 7 بجے زوردار دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں 2 لوگوں کے مرنے کی خبر ہے جبکہ کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ دھماکہ اتنا تیز تھا کہ پوری پٹاخہ فیکٹری منہدم ہو گئی اور اس کی آواز آس پاس کے گاؤں تک سنائی دی۔

دھماکہ کے بعد دیہی لوگ موقع پر پہنچے تو فیکٹری میں آدھا کلومیٹر دور تک گوشت کے چیتھڑے بکھرے ہوئے تھے۔ واقعہ سے مشتعل دیہی لوگوں نے ہائی وے پر جام لگا دیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایم منیش بنسل اور ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان فائر بریگیڈ کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کام شروع کیا۔


بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری میں ناجائز طور سے پٹاخے بنائے جا رہے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی۔ فیکٹری کے اندر کچھ لوگ موجود تھے جو اس حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ دو لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ حالانکہ پولیس انتظامیہ کی طرف سے اس کی ابھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ فیکٹری کے اندر کون سا بارود تھا جس کی وجہ سے اتنا بڑا دھماکہ ہوا اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے-59 پر نہال کھیڑی گاؤں میں ایک بیگھا زمین میں پٹاخہ فیکٹری چل رہی تھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریباً 7 بجے اچانک آگ لگ گئی اور یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اندر کام کر رہے لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا اور دیکھتے ہی دیکھتے کچھ ہی سکنڈ میں پوری عمارت منہدم ہو گئی۔ آواز اتنی تیز تھی کہ لگا جیسے زلزلہ آ گیا ہو۔ حادثے کے بعد آس پاس کے گاؤں کے ہزاروں لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ کئی تھانوں کی پولیس بھی موقع پر تعینات ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔