موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر میں دھماکہ

ہماری پولیس فورس پر یہ ڈھٹائی کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے اور وزیراعلی بھگونت مان کو فوری طور پر مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پنجاب کے موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، جس سے پیر کی شام ایک دھماکہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے اور کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بھگونت مان اعلیٰ پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اس واقعہ پر ٹویٹ کیا۔ ’’موہالی میں انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر میں دھماکے کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔ شکر ہے کسی کو چوٹ نہیں آئی۔ہماری پولیس فورس پر یہ ڈھٹائی کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے اور میں وزیراعلی بھگونت مان سے اپیل کرتا ہوں کہ مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔‘‘


واضح رہے کہ یہ دھماکہ موہالی میں سیکٹر 77، ایس اے ایس نگر میں واقع پنجاب پولیس انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر میں شام 7 بج کر 45 منٹ پر ایک معمولی دھماکے کی اطلاع ملی البتہ کسی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔