مہاراشٹر: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے افرا تفری، کئی کلو میٹر تک گھروں کو پہنچا نقصان

فیکٹری ڈھانو ہائیوے سے تقریباً 15 کلو میٹر دور جنگل میں موجود ہے۔ دھماکہ کے بعد لگی آگ سے تقریباً 10 سے 12 کلو میٹر تک کے علاقے میں موجود گھروں کو نقصان پہنچنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے پالگھر ضلع واقع ڈھانو میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔ یہ فیکٹری ڈھانو ہائیوے سے تقریباً 15 کلو میٹر دور جنگل میں موجود ہے۔ دھماکہ کے بعد لگی آگ سے تقریباً 10 سے 12 کلو میٹر تک کے علاقے میں موجود گھروں میں نقصان ہونے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز 15 سے 20 کلو میٹر تک سنائی دی۔ ہر طرف آگ کا دھواں ہی دھواں دکھائی دینے لگا۔ اب تک آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ چکی ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر کتنے لوگ ہیں اور یہ واقعہ کیسے سرزد ہوا، فی الحال اس کے بارے میں کوئی بھی جانکاری نہیں ہے۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور جانکاری جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اندر کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں، اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ دمکل کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر اپنا کام کر رہی ہیں لیکن رک رک کر ہو رہے دھماکہ کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلیں در پیش ہیں۔ فیکٹری کے پاس جانا بھی ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔