بنگلورو میں پٹاخوں کی دکان میں دھماکہ، تین افراد کی موقع پر ہی موت

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو کے چامراجپیٹ علاقے میں ایک ٹرانسپورٹ آفس میں جمعرات کی تقریباً دوپہر کو پٹاخوں کی دکان میں دھماکہ ہونے سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر چار زخمی ہو گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو کے چامراج پیٹ علاقے میں ایک ٹرانسپورٹ آفس میں جمعرات کی دوپہر کے وقت پٹاخوں کی دکان میں دھماکہ ہونے سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر چار زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیاض (50)، منوہر (29) اور اسلم (45) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیاض پٹاخوں کی دکان چلاتا تھا، منوہر مال ڈھلائی گاڑی کا ڈرائیور تھا اور اسلم ناگر پیٹ کے پاس نیو تھگرٹپیٹ میں پنچر کی دکان چلا رہا تھا۔حادثہ صبح تقریباً 11.45 بجے کا ہے اور اس میں تقریباً 10 دوپہیہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔


فائربرگیڈ کے اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوراً موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور یہ بھی بات سامنےآئی ہے کہ وہاں پٹاخے کو رکھنےکے لیے کوئی سکیورٹی اتنظام نہیں کیا گیا تھا۔ وہیں فائربرگیڈ کے افسران کو ابھی تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو پائی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔