دہلی: پیراگڑھی کی فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، 14 افراد زخمی

پیراگڑھی میں موجود ایک فیکٹری میں علی الصبح تقریباً 4 بجے آگ لگی جس کی وجہ سے زبردست مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس دوران 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں 13 فائر بریگیڈ اہلکار ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: راجدھانی دلی میں پیرا گڑھ علاقے کے ادیوگ نگر کی ایک فیکٹری میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر زخمی ہوئے 14 لوگوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ آج صبح چار بجکر 12 منٹ پر پیرا گڑھی، ادیوگ نگر کے ڈی۔7 میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیوں کو جائے واقعہ کے لئے روانہ کردیا گیا۔


افسر نے بتایا کہ راحت اوربچاؤ مہم کے دوران اچانک ایک دھماکہ ہوا جس کے سبب فیکٹری کی عمارت کی ایک دیوار منہدم ہوگئی جس میں فائر بریگیڈ کے اہلکار سمیت کئی دیگر افراد پھنس گئے۔ فیکٹری سے 14 زخمیوں کو نکالا گیا ہے جن میں 13 فائر بریگیڈ کے اہلکار ہیں۔ راحت اور بچاؤ مہم اب بھی جاری ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ آٹھ دسمبر کو اناج منڈی کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 44 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور اس کے بعد 23 دسمبر کو کراڑی میں ایک کپڑا گودام میں آگ لگنے سے نو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔