کیجریوال کے ای ڈی کے سمن پر حاضر نہ ہونے کے معاملہ میں عدالت شام 4 بجے سنائے گی فیصلہ

کیجریوال کے سمن کو مسلسل نظر انداز کرنے پر ای ڈی کی درخواست پر ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دیویا ملہوترا شام 4 بجے فیصلہ سنائیں گی

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ اروند کیجریوال کو جاری کئے گئے سمن پر حاضر نہ ہونے کے معاملہ میں دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ شام 4 بجے فیصلہ سنائے گا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیجریوال کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 190 (1) (اے) اور پی ایم ایل اے کی دفعہ 63 (4) کے تحت نئی شکایت درج کی ہے، جس پر دہلی کی عدالت جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس معاملہ میں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دویا ملہوترا شام 4 بجے فیصلہ سنائیں گی۔ سماعت کے دوران ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے اے ایس جی ایس وی راجو نے عدالت سے کہا کہ کیجریوال سمن کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔ ای ڈی نے گزشتہ چار مہینوں میں کیجریوال کو پانچ سمن جاری کیے ہیں، جن کو وزیر اعلیٰ نے غیر قانونی قرار دیا اور ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔


اے ایس جی ایس وی راجو نے کہا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 50 کے تحت ای ڈی نے اروند کیجریوال کو پانچ بار سمن بھیجا، لیکن پانچوں بار سی ایم کیجریوال نے سمن کو نظر انداز کیا اور ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ای ڈی کے دلائل سننے کے بعد کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔

خیال رہے کہ سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ دہلی شراب پالیسی معاملے میں عدالتی حراست میں ہیں۔ ای ڈی نے 4 اکتوبر کو سنجے سنگھ کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔