بہادری اور جانبازی کی مثال رانی لکشمی بائی کی سالگرہ آج، پی ایم مودی کا خراج عقیدت

رانی لکشمی بائی مراٹھا کے زیر نگیں جھانسی ریاست کی رانی اور 1857 کی پہلی جنگ آزادی کی شہید تھیں۔ انہوں نے صرف 29 سال کی عمر میں انگریز حکومت کی فوج سے جنگ کی اور میدان جنگ میں شہید ہو گئیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی جنگ آزادی میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرنے والی رانی لکشمی بائی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ان کی بہادری و جاں بازی ہندوستانیوں کے لیے ہیمشہ باعث تحریک رہے گی۔ رانی لکشمی بائی کی آج 192 ویں جینتی ہے۔ ان کی پیدائش 19 نومبر 1828 کو بنارس میں ہوئی تھی۔

پی ایم مودی نے لکشمی بائی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر یاد کرتے ہوئے لکھا، ’آزادی کی پہلی لڑائی میں حیرت انگیز بہادری کا ثبوت دینے والی ویرانگنا لکشمی بائی کو ان کی سالگرہ پر صدہا خراج عقیدت۔ ان کی شجاعت ملک کے باشندوں کے لیے ہمیشہ باعث تحریک رہے گی‘۔ قابل ذکر ہے کہ رانی لکشمی بائی مراٹھا کے زیر نگیں جھانسی ریاست کی رانی اور 1857 کی پہلی جنگ آزادی کی شہید تھیں۔ انہوں نے صرف 29 سال کی عمر میں انگریز حکومت کی فوج سے جنگ کی اور میدان جنگ میں شہید ہو گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔