نینی سنٹر جیل میں قید مافیا ڈان عتیق احمد کو بھیجا گیا گجرات کی سابرمتی جیل

23 اپریل کو سپریم کورٹ نے عتیق احمد کو یو پی سے گجرات منتقل کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن اس کے بعد بھی عتیق احمد کو منتقل کرنے میں دو ہفتے سے زیادہ کا وقفہ لگ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پریاگ راج: نینی سنٹر جیل میں قید مافیا ڈان عتیق احمد کو بلا آخر سپریم کورٹ کی ہدات پر پیر کے دن احمد آباد منتقل کردیا گیا۔ عتیق احمد کو پہلے سخت سیکورٹی انتظام میں وارانسی لایا گیا اور پھر جہاز سے احمدآباد لے جایا گیا۔

پولس ذرائع کے مطابق پیر کے روز عتیق احمد کو احمدآباد لے جاتے وقت متعدد سینئر پولس افسران ان کے ساتھ موجود تھے۔ عتیق احمد کو اب احمد آباد کے سابرمتی جیل میں رکھا جائے گا۔


ملحوظ رہے کہ 23 اپریل کو سپریم کورٹ نے عتیق احمد کو یو پی سے گجرات منتقل کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن اس کے بعد بھی عتیق احمد کو منتقل کرنے میں دو ہفتے سے زیادہ کا وقفہ لگ گیا کیونکہ گجرات حکومت مافیا ڈان کو اپنے یہاں منتقلی کے لئے تیار نہیں تھی۔

کچھ دن قبل ہی دیوریا جیل میں قید عتیق احمد پر مبینہ طور سے لکھنؤ کے ایک تاجر کے اغوا میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا لکھنؤ کے تاجر نے عتیق احمد پر الزام لگایا تھا کہ اسے اغوا کر کے دیوریا جیل لے جایا گیا جہاں اسے دھمکی دی گئی۔ جس کے بعد پولس نے مافیا ڈان عتیق احمد کو بریلی کی جیل میں منتقل کردیا تھا اور پھر لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انہیں نینی جیل بھیج دیا گیا تھا۔


سابق ایم پی عتیق احمد نے وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا لیکن بعد میں ووٹنگ سے قبل اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔