سابق کرکٹ کپتان اجیت واڈیکر کا انتقال

ہندستان کو کرکٹ کی دنیا میں نئی پہچان دلانے والے واڈیکر ہندستان کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کپتان تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ہندستان کے سابق کرکٹ کپتان اجیت واڈیکر کا طویل علالت کے بعد بدھ کی رات کو انتقال ہوگیا۔ وہ 77سال کے تھے۔ واڈیکر نے 1966سے 1974 تک ہندستان کی 37 ٹسٹ اور دو ون ڈے میں نمائندگی کی تھی۔ مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں یکم اپریل 1941کو پیدا ہوئے واڈیکر نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ 1958میں کھیلا تھا اور بین الاقوامی کرکٹ میں انھوں نے 1966میں قدم رکھا۔ ان کا شمار بہترین فیلڈروں میں ہوتا تھا۔ حکومت نے واڈیکر کو ارجن ایوارڈ (1967) اور پدم شری (1972) سے نوازا تھا۔

ہندستان کو کرکٹ کی دنیا میں نئی پہچان دلانے والے واڈیکر ہندستان کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کپتان تھے۔

ہندستان نے 1971 میں واڈیکر کی قیادت میں انگلینڈ میں پہلی بار ٹسٹ سیریز میں جیت درج کی تھی۔ لارڈس اور اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے پہلے دوٹسٹ ڈرا ہوجانے کے بعد اوول ٹسٹ میں ہندستان نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے ہرا کر تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی نے واڈیکر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Aug 2018, 8:34 AM