اگنی ویروں کو پھر ملی خوشخبری! اب سی آئی ایس ایف کی بھرتی میں بھی ملے گا 10 فیصد ریزرویشن

مرکزی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی آئی ایس ایف میں تقرریوں کا 10 فیصد سابق اگنی ویروں کے لیے محفوظ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مرکزی حکومت نے بی ایس ایف کے بعد اب سی آئی ایس ایف (سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس) کی تقرریوں میں بھی سابق اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پہلے بیچ کے ایکس-اگنی ویر یعنی سابق اگنی ویروں کو عمر کی اوپری حد میں 5 سال کی چھوٹی دی جائے گی۔

مرکزی وزارت داخلہ نے اس تعلق سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی آئی ایس ایف میں تقرریوں کا 10 فیصد سابق اگنی ویروں کے لیے محفوظ ہوگا۔ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ سی آئی ایس میں سابق اگنی ویروں کے پہلے بیچ کے امیدواروں کے لیے اوپری عمر کی حد میں 5 سال کی چھوٹ، جبکہ بعد کے بیچ کو 3 سال تک کی چھوٹ ملے گی۔


وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں سابق اگنی ویروں کو جسمانی صلاحیت کے امتحان سے چھوٹ دینے کی بھی جانکاری دی گئی ہے۔ اس کے لیے سی آئی ایس ایف کے 1968 کے ایکٹ میں ترمیم کا راستہ اختیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے گزشتہ دنوں کچھ ایسا ہی اعلان سابق اگنی ویروں کے لیے بی ایس ایف کی تقرریوں کے لیے بھی کیا تھا۔ وزارت داخلہ نے گزشتہ 6 مارچ کو اس سلسلے میں اعلانیہ کو منظوری دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ اگنی ویر بھرتی کے پہلے بیچ سے پاس آؤٹ ہونے والے 25 فیصد امیدواروں کو براہ راست فوج میں مستقل ملازمت دی جائے گی۔ بقیہ 75 فیصد اگنی ویر امیدواروں کو فوج کی مختلف یونٹس، پولیس بھرتی، سنٹرل مسلح افواج وغیرہ کی تقرری میں ترجیح دی جائے گی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق 75 فیصد امیدواروں کو جو دیگر افواج میں درخواست کرنے کے خواہش مند ہوں گے انھیں اِس نوٹیفکیشن کے تحت بارڈر سیکورٹی فورس یعنی بی ایس ایف (ایکس-اگنی ویر بی ایس ایف ریکروٹمنٹ) کی بھرتی میں 10 فیصد ریزرویشن کے علاوہ پہلے بیچ میں سبھی درجات کے امیدواروں کو اوپری عمر کی حد میں پانچ سال کی چھوٹ دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */