ساڑی پہن کر قلابازی کرتی ہوئی لڑکی کو دیکھ کر سبھی حیران، آپ بھی دیکھیں ویڈیو

پارل اروڑا کے ذریعہ ساڑی پہن کر بیک فلپس کرنے کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران ہیں اور کچھ ٹوئٹر صارفین نے تو اپنے تبصرہ میں یہاں تک لکھا ہے کہ ’’کون کہتا ہے ساڑی کو سنبھالنا مشکل ہے۔‘‘

تصویر بذریعہ ویڈیو گریب
تصویر بذریعہ ویڈیو گریب
user

تنویر

اولمپک کے دوران جمناسٹ کو تو آپ نے اچھلتے، کودتے اور قلابازیاں کرتے ہوئے کئی بار دیکھا ہوگا، اور یہ بھی دیکھا ہوگا کہ وہ اس کے لیے کس قدر چست کپڑے پہنتے ہیں تاکہ قلابازی کرنے میں انھیں کسی طرح کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ لیکن کیا آپ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی لڑکی ساڑی پہن کر جمناسٹ کی طرح اچھل، کود اور قلابازیاں کرے، فلپ اور بیک فلپ کرے۔ اگر آپ کو یہ ناممکن لگتا ہے تو آپ غلط ہیں، کیونکہ پارل اروڑا نامی لڑکی نے اس ناممکن کام کو ممکن بنایا ہے اور اس کا ویڈیو زبردست طریقے سے وائرل ہو رہا ہے۔

دراصل پارل اروڑا گولڈ میڈل یافتہ جمناسٹ ہیں اور ان کی ساڑی پہن کر ’بیک فلپس‘ کرنے کی ویڈیو اپرنا جین نامی ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں پارل بڑی آسانی سے ساڑی پہن کر دوڑ لگاتی ہیں اور تین بار قلابازیاں کرتی ہوئی سیدھی کھڑی ہو جاتی ہیں۔ اس دوران انھیں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوتی بلکہ اپنی فلپس مکمل کرنے کے بعد وہ مسکرا رہی ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران ہیں اور کچھ ٹوئٹر صارفین نے تو اپنے تبصرہ میں یہاں تک لکھا ہے کہ ’’کون کہتا ہے ساڑی کو سنبھالنا مشکل ہے۔‘‘


یہاں قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی پارل اروڑا کا ویڈیو ساڑی پہن کر قلابازیاں کرتے ہوئے وائرل ہو چکا ہے اور کئی اخبارات نے ان کی تعریف بھی کی تھی۔ گزشتہ سال اگست ماہ میں وائرل اُس ویڈیو میں پارل اروڑا اپنے ایک دوست مائیکل ہوشیار کے ساتھ چھت پر فلپس کرتی ہوئی دیکھی گئی تھیں۔ مائیکل ہوشیار اس ویڈیو میں کوٹ اور پینٹ پہنتے ہوئے تھے جب کہ پارل نیلے رنگ کی ساڑی زیب تن کیے ہوئے تھیں۔ لیکن تازہ ویڈیو جو وائرل ہو رہا ہے اس میں تو انھوں جس انداز سے بیک فلپس کیے ہیں، وہ حیرت انگیز ہیں اور اس بات کا ثبوت بھی کہ کچھ بھی ناممکن نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔