’ایسے مظالم تو ہٹلر نے بھی یہودیوں پر نہیں کیے تھے‘، اعظم خان کا حکومت پر شدید حملہ

اعظم خان نے کہا جیل پھر سے میرا انتظار کر رہی ہے۔ جہاں میرے خلاف سب سے زیادہ مظالم ہوتے ہیں۔ ایسے مظالم تو ہٹلر نے بھی یہودیوں کے خلاف نہیں کئے تھے۔

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رامپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر و سابق کابینی وزیر محمد اعظم خان نے کسی پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ جس طرح سے ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اس طرح سے تو ہٹلر نے بھی یہودیوں کے ساتھ ایسا ظلم نہیں کیا تھا۔ ایس پی لیڈر نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ عوام پر ظلم و زیادتی کرنا حکومتوں کا کام ہے اور اگر انہیں یہ پتہ ہوتا تو وہ اپنے 50 سالہ زندگی میں کئی اور تاریخ لکھ سکتے تھے۔

رامپور اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں ایس پی امیدوار کی حمایت میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ کیا کوئی شخص یا حکومت اس قدر اتنا نیچے گر سکتی ہے کہ وہ لوگوں پر ظلم و زیادتی کرنے لگے؟ جیل پھر سے میرا انتظار کر رہی ہے۔ جہاں میرے خلاف سب سے زیادہ مظالم ہوتے ہیں۔ ایسے مظالم تو ہٹلر نے بھی یہودیوں کے خلاف نہیں کئے تھے۔


ایس پی لیڈر نے کہا کہ وہ ایک بھی معاملے میں خود کو بے گناہ ثابت نہیں کر پائے۔ کبھی اپنے قریبی رہنے والوں اور اب بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈروں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیر لوگ چھوڑ کر چلے گئے اور بس وفادار لوگ ہی پارٹی میں رہ گئے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ گئو کشی کے 50 معاملے والے لوگ بی جے پی کا اسٹیج شیئر کر رہے ہیں۔ اعظم نے کہا کہ 'مجھے تقریباً ہر دن عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے اور جو الزام لگائے گئے ہیں اس میں ہر دفعہ میں عمر قید کی سزا ہے۔ ایسی سزا کے لئے کئی زندگی چاہئے۔ میرا بیٹا وکیلوں سے صلاح لے رہا ہے کہ ان سزاؤں سے کیسے بچا جائے۔ ہم اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔