یوروپی یونین کا روس پر نئی شدید پابندیوں کا اعلان، بیلا روس کو بھی گھیرنے کا فیصلہ

نئی پابندیوں کے تحت روس کے لئے تمام یورپی ایئر اسپیس بند کر دیئے گئے ہیں، اب روس سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی جہاز نہ یوروپ میں آسکے گا اور نہ یہاں سے پرواز کرسکے گا۔

ارسلا وانڈرلین، تصویر آئی اے این ایس
ارسلا وانڈرلین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بروسیلز: یوروپی یونین نے روس پر نئی شدید پابندیوں کا اعلان کیا ہے، ان پابندیوں کا اعلان یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین نے آج بروسیلز میں کیا۔ نئی پابندیوں کے تحت روس کے لئے تمام یورپی ایئر اسپیس بند کر دیئے گئے ہیں، اب روس سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی جہاز نہ یوروپ میں آسکے گا اور نہ یہاں سے پرواز کرسکے گا، اس میں ہر طرح کی چارٹرڈ فلائٹ بھی شامل ہوں گی۔

یوروپی یونین نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یوروپ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انڈر اٹیک کسی ملک کو لڑنے کے لئے اسلحہ خرید کر بھی دے گا۔ اس کے ساتھ ہی روس سے تعلق رکھنے والے میڈیا کو بھی یوروپ میں فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے، یورپی کمیشن کے مطابق اس کی بنیادی وجہ روس کے جھوٹ کو عوام تک پہنچنے سے بچانا ہے۔


یوروپی یونین نے کہا کہ ہم ایسے ٹول بھی تیار کر رہے ہیں جو مستقبل میں روسی ڈس انفارمیشن کو یوروپ میں پھیلنے سے روکنے کے لیے کام آئے گی۔ اس کے علاوہ یوروپ کے تمام بینکوں میں موجود روسی سرمایہ کاروں کے تمام اثاثوں پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔ یورپین کمیشن نے اس کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا ہے کہ روس کے علاوہ اس کے موقف کی تائید کرنے پر بیلاروس کو بھی سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔