مساوات کو کتابوں تک محدود رکھنے کے بجائے اصل زندگی میں عمل کرنے کی ضرورت: جگن

وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے قومی پرچم لہرایا اور ملک کے عوام کویوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ہندوستان کی آزادی کے لئے اپنی جانون کو نچھاور کرنے والوں کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا

آندھرا کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی / تصویر ٹوئٹر @Ravindra_TNIE
آندھرا کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی / تصویر ٹوئٹر @Ravindra_TNIE
user

یو این آئی

حیدرآباد: اے پی کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وجئے واڑہ کے اندراگاندھی میونسپل اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا۔انہوں نے اس موقع پر ملک کے عوام کویوم آزادی کی مبارکباد دی اور ہندوستان کی آزادی کیلئے اپنی جانون کو نچھاور کرنے والوں کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔

جگن نے کہا کہ ہمارے دستور نے ملک کے عوام کو معاشی و سماجی سلامتی فراہم کی ہے۔ہمیں مساوات کو صرف کتابوں تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہئے بلکہ اس پر عملی زندگی میں بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اے پی حکومت غریبوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے رایتو بھروسہ، رایتو چیتنیہ، اماں ووڈی، آسرا اسکیمات متعارف کی ہیں۔ریاستی حکومت ذات، مذہب اورپارٹی کے خطوط سے بالاتر ہوکر فلاحی اسکیمات پر عمل کر رہی ہے۔ پارٹی کے 14ماہ کی حکمرانی کا مقصد تمام طبقات کی بہبود ہے اور حکومت اس کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہتی ہے۔ ریاست کو درپیش مالی خسارہ کے باوجود ریاستی حکومت نے کئی اسکیمات متعارف کی ہیں۔

آندھرا کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی / تصویر ٹوئٹر @Ravindra_TNIE
آندھرا کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی / تصویر ٹوئٹر @Ravindra_TNIE

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم میں بہتری کے لئے انگریزی میڈیم،ریاست بھر کے تمام سرکاری اسکولس میں متعارف کیاگیا۔وائی ایس آرکانگریس حکومت رایتو بھروسہ کے ذریعہ کسانوں کو مالی مدد فراہم کررہی ہے۔ غریبوں کے لئے 30 لاکھ مکانات فراہم کئے جارہے ہیں۔ تین دارالحکومتوں کے بل کو قانونی شکل دیتے ہوئے ریاست کی مساوی اور ہمہ گیر ترقی کے مقصد سے حکمرانی کو غیر مرکوز کیا جا رہا ہے۔ وشاکھاپٹنم جلد ہی ریاست کی عاملہ کا درالحکومت بن جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔