وارانسی میں بسوں کے داخلے پر پابندی، الہ آباد ڈیپو کو لاکھوں کا نقصان

سواریوں میں 30 سے 40 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو یومیہ بنیاد پر لاکھوں روپئے کے نقصان کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

الہ آباد: اترپردیش کے ضلع وارانسی کے شہری علاقوں میں اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (یو پی ایس آر ٹی سی) کی الہ آباد (پریاگ راج) ڈیپو کی بسوں کے داخلے پر پابندی لگائے جانے کی وجہ سے سواریوں میں 30 سے 40 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو یومیہ بنیاد پر لاکھوں روپئے کے نقصان کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔

پریاگ راج روڈویز کے علاقائی منیجر ٹی کے ایس بشین نے بدھ کو بتایا کہ وارانسی ضلع انتظامیہ نے کچھ وجوہات کی وجہ سے مسافر بسوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بسوں کے وارانسی شہر میں داخلے کی اجازت کے حوالے سے افسران کو تین خط پہلے ہی لکھے جاچکے ہیں۔


ریجنل منیجر نے بتایا کہ بسوں کو شہر کے باہر ہی روکنے کی وجہ سے پریاگ راج سے وارانسی تک سفر کرنے والی سواری گاڑیوں میں 30 تا 40 فیصدی کمی آئی ہے جس سے محکمہ کو روینیو کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ وارانسی انتظامیہ کے ذریعہ لگائی گئی پابندی سے گذشتہ کئی دنوں سے پریاگ راج سے جانے والی بسوں کو شہر سے باہر کلٹری فارم چوراہے پر روک دیا جارہا ہے جس سے وارانسی تک سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامان کرنا پڑرہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کلیٹری فارم چوراہے سے کینٹ بس اسٹاپ کی دوری پانچ کلو میٹر ہے۔ آٹو ڈرائیور کینٹ بس اسٹاپ کے لئے مسافروں سے 20 روپئے فی سوار وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کے جیپ پر اضافی بوجھ پڑتا رہاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */