رنگوں کے تہوار ہولی پر ملک بھر میں جوش و خروش، صدر، وزیر اعظم، راہل گاندھی سمیت اہم لیڈران کی ہم وطنوں کو مبارک باد

ہولی کے موقع پر صدر راہ ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے ساتھ صدر راہل گاندھی سمیت متعدد اہم لیڈران نے ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی ہے

ہولی کا منظرت / یو این آئی
ہولی کا منظرت / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اہم لیڈران نے ملک کے باشندگان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر راہ ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے ساتھ صدر راہل گاندھی سمیت متعدد اہم لیڈران نے اس موقع پر اپنے پیغام جاری کئے ہیں۔

صدر رام ناتھ کووند نے ٹوئٹ کیا، ’’ہولی کے مقدس موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ رنگوں کا تہوار ہولی، سماجی ہم آہنگی اور میل ملاپ کی زندہ مثال ہے۔ یہ بہار کی آمد کی خوشخبری لاتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ تہوار تمام ہم وطنوں کی زندگیوں میں خوشی، جوش اور نئی توانائی پیدا کرے۔‘‘


وزیر اعظم نریندر مودی نے ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رنگوں کا یہ تہوار آپ سبھی کی زندگیوں میں خوشیاں لے کر آئے۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’آپ سبھی کو ہولی کی دلی مبارکباد۔ آپسی محبت، پیار اور بھائی چارے کی علامت رنگوں کا یہ تہوار آپ سبھی کی زندگی میں خوشیوں کا ہر رنگ لے کر آئے۔‘‘

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہولی کے موقع پر ٹوئٹ کیا، ’’دلوں کو جوڑنے والے تہوار ہوالی کی دلی مبارک باد۔‘‘ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ہولی کی مختلف تصاویر نظر آ رہی ہیں اور پس منظر میں علامہ اقبال کی مشہور نظم ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘ کی دھن بج رہی ہے۔ ویڈیو میں لکھا نظر آتا ہے ’’میرے دیس میں ہر رنگ کی سب کے سنگ کی ہولی ہے۔‘‘


آئیے ہم سب مل کر رنگوں کے اس تہوار کو حقیقی ہندوستانی جذبہ - بھائی چارے، ہم آہنگی اور تنوع میں اتحاد کا جشن منائیں۔ رنگوں کے اس تہوار کے موقع پر، آئیے ہم سب مل کر ہر ایک شناخت کا جشن منائیں۔ کانگریس خاندان کی طرف سے آپ کو اور آپ کے اپنوں کو ہولی کی بہت بہت مبارک ہو!‘‘

آئیے ہم سب مل کر رنگوں کے اس تہوار کو حقیقی ہندوستانی جذبہ - بھائی چارے، ہم آہنگی اور تنوع میں اتحاد کا جشن منائیں۔ رنگوں کے اس تہوار کے موقع پر، آئیے ہم سب مل کر ہر ایک شناخت کا جشن منائیں۔ کانگریس خاندان کی طرف سے آپ کو اور آپ کے اپنوں کو ہولی کی بہت بہت مبارک ہو!‘‘

وہیں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہم وطنوں کو رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ امت شاہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’رنگ، امنگ اور خوشیوں کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، امن، خوش قسمتی اور نئی توانائی لائے۔‘‘ امت شاہ نے ٹوئٹ پر عبیر گلال کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔