کام کی جگہوں پر ملازمین کے درمیان مناسب فاصلہ یقینی بنائیں: ہرش وردھن

مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ ملک میں ان لاک-4 کا نفاذ ہوگیا ہے، میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کام کی جگہ پر حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں۔

تصویر ٹوئٹر @drharshvardhan
تصویر ٹوئٹر @drharshvardhan
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح وبہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کے روز کہا کہ کام کی جگہ پر موجود تمام انچارج اپنے ملازمین کو شفٹوں کے مابین مناسب فاصلہ اور وقفہ کو یقینی بنانے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ "ملک میں ان لاک- 4 کا نفاذ ہوگیا ہے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کام کی جگہ پر حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں اور ملک کو کووڈ 19 سے آزاد کرانے میں مدد کریں۔ کام کے مقامات کے سب انچارج ملازموں کے مابین شفٹوں کے مابین فاصلے اور وقفہ کو یقینی بنائیں۔"

واضح رہے کہ حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے تحت تمام دفاتر اور کام کی جگہوں پر جہاں تک ممکن ہو گھر سے کام کرنے کا اختیار اپنایاجانا چاہئے۔ دفتر میں دو شفٹوں کے درمیان وقفہ ہونا چاہئے۔ دفتر میں ہر داخلہ اور ایگزٹ پر تھرمل اسکیننگ ، ہینڈ واش یا سینیٹائزر کا نظم ہونا چاہئے اور ملازمین کے مابین مناسب فاصلہ ہونا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔