منگنی کا جشن ماتم میں تبدیل، نہر میں گری تیزرفتار بائیک، 3 کی موت
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بائی پاس کا یہ حصہ خطرناک موڑ والا ہے۔ یہاں پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ نہر سڑک سے کچھ ہی فاصلے پر ہے اور سڑک پراسٹریٹ لائٹ نہ ہونا حادثات کی بڑی وجہ بتایا جاتا ہے۔

متھرا کے گووردھن علاقے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سنسان بائی پاس پر اچانک گونجنے والی خاموش چیخ منٹوں میں پورے گاؤں میں پھیل گئی۔ لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے تو سامنے وہی منظر تھا جس سے ہرکسی کی روح کانپ جاتی ہے۔ تینوں نوجوانوں کی موٹر سائیکل نہرمیں الٹی پڑی تھی اور آس پاس چیخ و پکار کا ماحول تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر پولیس تک پہنچی اور پھر امدادی کام شروع کیاگیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
متوفیوں کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں کے مطابق تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر اپنی چچا زاد بہن کی منگنی میں شرکت کے لیے نکلے تھے۔ خاندان میں خوشی کا ماحول تھا، رشتہ داری میں تقریب کی تیاری چل رہی تھی اور کسی کو یہ توقع بھی نہیں تھی کہ جشن کے ماحول میں گھر سے نکلے ان جواں سال چہروں کو ایسی حالت میں دیکھنا پڑے گا۔ راستے میں بائی پاس کے قریب ان کی موٹر سائیکل اچانک بے قابو ہو گئی اور تیز رفتاری کا توازن بگڑتے ہی تینوں تینوں سیدھے نہر میں جا گرے۔ مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ تیز رفتار اور موڑ پر اچانک توازن کھونے کے باعث پیش آیا۔ جس طرح سے موٹر سائیکل نہر میں ملی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان بچنے کی کوشش میں ناکام رہے اور پانی میں کر ان کی موت ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ نوجوانوں کو نہر سے نکالنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑی۔ آس پاس لوگ اکٹھے ہو گئے اور اہل خانہ روتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ یہ منظر دیکھ کر جائے وقوعہ پر موجود ہرآنکھ سے آنسو چھلک پڑے۔ اس موقع پرسی او گووردھن انیل کمار نے بتایا کہ تینوں نوجوان شادی کے لیے جا رہے تھے۔ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ نوجوانوں کو فوری طور پر علاج کے لیے لے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھج کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بائی پاس کا یہ حصہ خطرناک موڑ والا ہے۔ یہاں پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ نہر سڑک سے کچھ ہی فاصلے پر ہے اور سڑک پراسٹریٹ لائٹ نہ ہونا حادثات کی بڑی وجہ بتایا جاتا ہے۔ اکثر تیز رفتار بائیک سوار اس موڑ پر کنٹرول کھو دیتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔