یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ، کوئی نقصان نہیں ہوا

صبح جب ہیلی کاپٹر نے وارانسی سے لکھنؤ کے لئے پرواز بھری تو 1500 فٹ کی بلندی پر جانے کے بعد اس کے شیشے سے پرندہ ٹکرا گیا، اس کے بعد ہیلی کاپٹر کی پولیس لائن میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی

تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
user

قومی آوازبیورو

وارانسی: یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کی وارانسی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ وارانسی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے گئے ہیں۔ آج صبح جب ہیلی کاپٹر نے پولیس لائن سے لکھنؤ کے لئے پرواز بھری تو 1500 فٹ کی بلندی پر جانے کے بعد اس کے شیشے سے کوئی پرندہ ٹکرا گیا۔ ہیلی کاپٹر کو فوری طور پر پولیس لائن میں اتار لیا گیا۔

وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ نے اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے اور ہیلی کاپٹر کو احتیاطاً اتارا گیا ہے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ سڑک کے ذریعے بابت پور ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے۔ یہاں سے سرکاری طیارے نے لکھنؤ کے لئے پرواز بھری۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ وارانسی کے دور روزہ دورے پر آئے ہوئے تھے اور آج لکھنؤ واپس لوٹ رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔