حیدرآباد کی سڑکوں پر جلد ہی الیکڑک ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی

شہر حیدرآباد کی سڑکوں پر جلد ہی ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں الیکڑک ہوں گی۔ ملک کے چار اہم شہروں کے لئے جملہ 130 بسیں الاٹ کی جا رہی ہیں۔ اس فہرست میں تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد بھی شامل ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی سڑکوں پر جلد ہی ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں الیکڑک ہوں گی۔ ملک کے چار اہم شہروں کے لئے جملہ 130 بسیں الاٹ کی جا رہی ہیں۔ اس فہرست میں تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد بھی شامل ہے۔

یو این آئی اردو کی رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور آلودگی کی سطح میں کمی لانے کے مقصد سے عام بسوں کی جگہ ان بسوں کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ عوامی شعبہ کے ادارہ کنورجینس انرجی سرویسس لمیٹیڈ (سی ای ایس ایل) 5500 سے زائد الیکڑک بسیں خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان میں 130 ڈبل ڈیکر بسیں شامل ہیں۔


پہلے مرحلہ میں حیدرآباد، بنگلورو، سورت اور کولکاتا کے لئے رواں سال جولائی تک ڈبل ڈیکر بسوں کو دستیاب کروایا جائے گا۔ سی ای ایس ایل ادارہ نے یہ اطلاع فراہم کی۔ کسی دور میں حیدرآباد کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں دوڑا کرتی تھیں۔ شہر کو دیکھنے کے لئے آنے والے افراد بھی اس میں بیٹھا کرتے تھے تاہم شہر میں فلائی اوورس اور واک وے بریجس کی توسیع، انتظامی نقصان کے سبب 16 سال پہلے ان ڈبل ڈیکر بسوں کی خدمات کو بند کر دیا گیا تھا۔

گذشتہ سال ڈبل ڈیکر بسوں کی خریداری کے لئے آر ٹی سی کی جانب سے ٹنڈرس طلب کئے گئے تھے تاہم یہ ٹنڈرس ناگزیر وجوہات کی بنا پر حتمی مرحلہ پر نہیں پہنچ پائے۔ اب سی ای ایس ایل 130 الیکڑک بسوں کی خریداری کے ذریعہ حیدرآباد کو الاٹ کرنا چاہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */